نئےکرنسی نوٹ کب جاری کیےجائیں گے،گونراسٹیٹ بینک نےبتادیا

0
19

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےواضح کرتےہوئے بتایاکہ حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کےاجلاس میں بریفنگ دیتےہوئے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےنئے کرنسی نوٹوں کےبارےمیں آگاہ کیا۔
گورنراسٹیٹ بینک نےبتایاکہ اسٹیٹ بینک بورڈ نےنئےکرنسی نوٹوں کےڈائزین کی منظوری دےدی ہے، اورمنظوری کےلئےوزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے، حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنےکی  کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اس دوران سینٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ لوگ تین چار سال کا سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اس طرح تو آپ لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں، ایف بی آر جس طرح ہراساں کر رہا ہے وہ درست نہیں ہے، لوگوں سے فوری ٹیکس ادائیگی کی بجائے اس ٹیکس کی وصولی دو تین سال میں کی جائے۔
اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا آئینی عدالت نے تو کہہ دیا کہ سپر ٹیکس پارلیمان کا اختیار ہے لیکن اس سے لوگوں پر دباؤ اور بوجھ بڑھا ہے، ایک ہی کلاس سے بار بار ٹیکس ریونیو سے اضافہ کوئی ریوینیو ماڈل نہیں ہے۔

اجلاس کےدوران چیئرمین ایف بی آرنےبتایاکہ حالات کےمطابق اگرضرورت پڑی توکچھ کیسزمیں سپرٹیکس کی اقساط بھی کردیں گے،سپرٹیکس کی کل رقم 217ارب روپےبنتی ہے۔

Leave a reply