پاکستان نے ہیومن سپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

0
101

پاکستان نے ہیومن سپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگ میل کامیابی سے عبور کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپارکو نے خلا باز امیدواروں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔پاکستان میں ابتدائی سکریننگ کے بعد 2 امیدواروں کو حتمی طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، دونوں امیدواروں نے چین کے سٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق جامع طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جائزے مکمل کیے۔
شارٹ لسٹ امیدوار چینی آسٹروناٹس سینٹر میں 6 ماہ کی خلا باز ی کی تربیت لیں  گے، جس کے بعد امیدواروں کو اکتوبر یا نومبر میں چینی خلائی سٹیشن پر خلائی مشن کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
ذہن نشین رہے کہ پاکستان اور چین میں تعاون فروری 2025 میں دستخط کئے گئے دو طرفہ آسٹروناٹ تعاون معاہدے کے تحت ہو رہا ہے، جو وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں طے پایا ہے۔

Leave a reply