لاہور : پتنگ بازی ،موسیقی، کھابے اور موج مستی، 3 روز رونقیں بکھیر کر بسنت ختم

0
13

تین روز تک رنگوں، قہقہوں اور پتنگوں سے سجارہنے والا بسنت فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔6 فروری سے 8 فروری تک جاری رہنے والے اس تہوار پر شہریوں نے جی بھر کر ہلہ گلا کیا اور خوب پیچ لڑائے۔ بسنت کےآخری روز فضا میں امن کی شمعیں چھوڑی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق25سال بعدصوبائی دارالحکومت لاہورمیں بسنت ہونے پرشہریوں نےتین روزتک خوب ہلہ گلہ کیاجس میں بچے، جوان، بزرگ اور خواتین سبھی پتنگیں تھامے گھروں کی چھتوں پر موجود تھے۔
بسنت کےموقع پرپیچے لڑانے، بوکاٹا کا شور، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں سے بھرپور ماحول نے لاہور کی فضا کو خوشیوں سے معطر کر دیا۔ مختلف مقامات پر دعوتوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جہاں شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت کی خوشیاں منائیں۔
حکومت کی جانب سے بسنت کےاختتام کاوقت 8فروری کی رات بارہ بجےتک تھاجس میں صبح پانچ بجےتک توسیع کردی گئی۔ جس سے شہریوں میں مزید جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کی کامیابی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کے امکان کا عندیہ دے دیا ہے۔

Leave a reply