25سال بعد بسنت :3روزمیں 10لاکھ سے زائد گاڑیاں لاہورمیں داخل ،لاکھوں لوگوں کی آمد

0
12

25 سال بعد بسنت کی باقاعدہ واپسی نے لاہور میں رونقوں کا ایک نیا طوفان برپا کر دیا ہے۔ تین روزہ میلے کے دوران 10لاکھ سےزائدگاڑیاں لاہورمیں داخل ہوئیں جبکہ لاکھوں سیاح شہرمیں بسنت منانےپہنچے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے25سال بعدصوبائی دارالحکومت لاہورمیں بسنت میلےکاانعقادکیا، جس میں اندرون اوربیرون ملک سےبھی سیاح تہوارمنانےکےلئے پہنچے،جبکہ 3روز کے دوران پونے 11ارب روپے کا مرغی کا گوشت فروخت ہوا،پتنگیں،ڈور کی فروخت گھروں کی چھتوں کے کرایہ کی مدد میں کروڑوں وصول کئےگئے۔
بسنت کے تین دنوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئیں۔ صرف میلے کے پہلے دن ہی تقریباً 7 لاکھ گاڑیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔لاکھوں کی تعداد میں لوگ پنجاب کے دیگر شہروں اور ملک بھر سے یہ تاریخی میلہ دیکھنے لاہور پہنچے۔بسنت کےتین دنوں میں مختلف ہوٹلز کے کمروں کا کرایہ لاکھوں تک پہنچا ۔بسنت فیسٹیول کے دوران 14ارب روپے سے زائد کی معاشی سرگرمیاں ہوئیں جس میں کھانوں اورہوٹل بکنگ کی مدمیں کروڑوں روپے وصول کیےگئے۔
بسنت کے تین روز کے دوران ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور ریسٹورنٹس ہاؤس فل رہے، فوڈ سٹریٹس میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ چھتوں کی بکنگ اور پتنگ ڈور کی خریداری سمیت ڈھول والوں کی غیر معمولی سروسز جاری رہیں۔ تاجر تنظیموں کے مطابق بسنت کے تین دنوں میں مجموعی طور پر بارہ سے پندرہ ارب روپے کا بزنس ہوا، اس دوران ہزاروں افراد کو عارضی روزگار بھی ملا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ کیمیکل ڈور، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ شہریوں نے جہاں لاہور میں بسنت کا بھرپور لطف اٹھایا، وہیں حکومت سے پنجاب بھر میں بسنت کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a reply