ٹرانسپیرنسی نےکرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2025جاری کردیا

0
27

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2025 جاری کر دیا ہے، پاکستان کا سکور 2024 کے 27 سے بڑھ کر اب 28 ہو گیا ہے۔،جس کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں معمولی بہتری آئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان 182 ممالک کی فہرست میں 136ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ (پچھلے سال پاکستان 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر تھا، لیکن اس سال فہرست میں ممالک کی تعداد بڑھ کر 182 ہو گئی ہے)۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی سکور میں بہتری کا رجحان برقرار رہا ہے۔ خاص طور پر عدلیہ اور قانون ساز اداروں میں بدعنوانی کے تاثر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر ڈنمارک 89 سکور کے ساتھ مسلسل آٹھویں سال پہلے نمبر پر رہا ہے، جبکہ صومالیہ اور جنوبی سوڈان کم ترین سکور والے ممالک میں شامل ہیں۔

Leave a reply