رمضان کریم کی برکتیں ہرگھرکی دہلیزتک پہنچانااولین ترجیح ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ رمضان کریم کی برکتیں ہرگھرکی دہلیزتک پہنچانااولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایکس پرپیغام میں لکھاکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی ادائیگی کیلئے اےٹی ایم کارڈکی ڈلیوری شروع ہوگئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےنگہبان اےٹی ایم کارڈکےاجراء پراظہار تشکرکیا۔اورکہاپی آئی ٹی بی کےڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکج میں ہرمرحلےپرشفافیت کااہتمام کیاگیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپنےپیغام میں کہناتھاکہ رمضان میں کوئی فیملی خودکوتنہامحسوس نہ کرے ،یہی ہمارامشن ہے،رمضان کریم کی برکتیں ہرگھرکی دہلیزتک پہنچانااولین ترجیح ہے،رمضان میں راشن کارڈکی مالی امداد10ہزارروپےکردی گئی۔















