سعودی شادی میں سونے کے بسکٹ ؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

سعودی شادی میں سونے کے بسکٹ پیش،وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔
سعودی عرب میں ہونیوالی ایک شاہانہ شادی کے دوران دولہے کے خاندان کو ایک شخص کی جانب سے سونے کے بسکٹ بطورِ تحفہ پیش کیے گئے۔ پہلی نظر میں یہ 24 کیرٹ کے سونے کے بسکٹ لگتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ کھانے والے بیش قیمت چاکلیٹ بسکٹ ہیں۔دراصل یہ پاٹچی (Patchi) نامی لگژری چاکلیٹس ہیں، جنہیں سونے کی طرح چمکدار ورق میں لپیٹا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھنے والوں کیلئے نا صرف دلچسپ بن گئی، بلکہ کچھ حد تک مضحکہ خیز بھی ثابت ہوئی، کیونکہ اس میں اس تحفے کو انتہائی شاہانہ انداز میں پیش کرنے کا انوکھا منظر ہے ۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اس نے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خوبصورت عربی لباس میں مہمانوں کے درمیان چلتے ہوئے، چمکدار سونے کے بسکٹ انتہائی اہتمام سے تقسیم کر رہا ہے، جسے دیکھ کر کچھ صارفین اورشائقین نے فوراً یہ سمجھا کہ شاید یہ اصلی سونے کے بسکٹ ہیں۔















