دھرنے میں گولیاں چلنےکاالزام،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

0
4

دھرنے میں گولیاں چلنےکےالزام پرتحریک انصاف کےرہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئے اپوزیشن اتحاد نےاحتجاج کےطورپر دھرنادیاجس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کےسیکورٹی گارڈزکی جانب سےپولیس پرگولیاں چلانےکاالزام ہے۔
مقدمےمیں پی ٹی آئی ایم این ایزسمیت50 سے 55 رہنمانامزدکیےگئے، اقبال آفریدی،شفقت عباس،ملک حسن ،رائےاحسن رضاکومقدمےمیں نامزدکیاگیا،جبکہ محمداکرم،اسدچیمہ،حسن نیازی،میاں مدثرکوبھی مقدمے میں نامزدکیاگیااورعمرفاروق ،رفعت شاہ،سرفرازڈوگرسمیت کئی رہنماؤں کونامزدکردیاگیا۔
مقدمہ انسداددہشت گردی ایکٹ اوراقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیاگیا۔
مقدمےکےمتن میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی رہنماؤ کےگن مینوں نےپولیس پرفائرنگ کی،اہلکارحفاظتی جیکٹ کےباعث محفوظ رہے،سرکاری گاڑیوں کےشیشے توڑے گئے۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ سیکرٹیریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

Leave a reply