عدالت کاپیکا ایکٹ کے مقدمے میں سہیل آفریدی کوگرفتارکرنےکاحکم

0
7

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر سخت حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ 18 جون کو ہونے والی اگلی سماعت پر ملزم کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے درج کیا ہے، جس میں اداروں کے خلاف مبینہ طور پر غلط اور گمراہ کن بیانات دینے کے الزامات شامل ہیں۔

Leave a reply