بھارت سےشکست: ٹیم مینجمنٹ سینئرکھلاڑیوں کی پرفارمنس سےمایوس

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں شکست پرپاکستان ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کےمیچزمیں پرفارم نہ کرنےپرمایوسی کاشکارہے۔
ذرائع کےمطابق ٹیم مینجمنٹ نےبابراعظم اورشاہین آفریدی کواگلےمیچ میں بٹھانےپرغورشروع کردیاہے ،نمیبیاکےخلاف میچ میں ٹیم میں دوسےتین تبدیلیوں کاامکان ہے،سینئرکھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کوموقع دینےپرغورشروع کردیاگیاہے۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18فروری کونمیبیاکےخلاف کھیلےگی،پاکستان کوسپرایٹ مرحلےتک رسائی کےلئے نمیبیاسےمیچ جیتناضروری ہے،پاکستان اورنمیبیاکامیچ بارش کی نذرہوجائےتب بھی پاکستان سپرایٹ میں پہنچ جائےگا،پاکستان ٹیم مینجمنٹ نےآئندہ اہم میچ کےلئے پلان بناناشروع کردیا۔

Leave a reply