آبنائے ہرمز سےامریکی جنگی جہاز500 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے،پاسداران انقلاب کا دعویٰ

0
11

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب موجود امریکی جنگی جہاز کم از کم 500 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق تنازع کے آغاز کے بعد 30 سے 40 امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف گشت کر رہے تھے، تاہم اب اس علاقے میں کوئی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں۔
انہوں نے امریکی دھمکیوں کو شکست کو فتح کے طور پر پیش کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج طویل جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

Leave a reply