
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
عالمی کانفرنس کا موضوع ’’فکری انحرافات کا مقابلہ کرنے میں مملکت سعودی عرب کی کاوشیں‘‘ تھا۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اعزازی شیلڈ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور سعودی عرب کی مجلسِ کبار علماء کے رکن شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے پیش کی۔















