عراق سے امریکی افواج کا انخلاایران اور اتحادیوں کی بڑی فتح ہے،ایرانی حکام

0
9

امریکی افواج عراق میں اپنے آخری فوجی اڈوں سے بھی انخلا مکمل کرنے جا رہی ہیں۔ ایران اور اس کے اتحادیوں نے اس پیش رفت کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری جنگ کے دوران عراق میں تقریباً 4,500 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ امریکی انخلا کا فیصلہ 2024 میں صدر جو بائیڈن کے دور میں طے کیا گیا تھا، جبکہ اس پر عمل درآمد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کر رہی ہے۔
عراقی سکیورٹی ماہرین کے مطابق امریکی افواج کے انخلا سے ایران اور اس کے طاقتور اتحادیوں کا عراق میں اثر و رسوخ مزید بڑھ سکتا ہے۔

Leave a reply