
اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ہفتہ وار ملاقات جیل مینول کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے لیے آنے والے کسی وکیل کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، خالد یوسف چوہدری ، نیازاللہ نیازی، قاسم خان، اویس یونس اور فیصل ملک ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔















