آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ایک بارپھرپیشگوائیاں زورپکڑنےلگی

0
5

بلاگ:عتیق مجید

ایک اور ورلڈکپ،ایک بارپھرقیاس آرائیاں،اور، ایک بار پھروہی پیشن گوئیاں زور پکڑنےلگیں۔

سری لنکا اور بھارت میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔پاکستان نے پہلے مرحلے میں چار میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں روایتی حریف بھارت سے میچ ہار گیا۔اسی طرح ایک بڑا اپ سیٹ اس ورلڈ کپ کا آسٹریلیا کا گروپ سٹیج سے باہر ہو نا تھا۔جسے پاکستانی فینز نے اپنی ٹیم کے لیے اچھی نشانی قرار دیاہے۔
کرکٹ کی دنیا میں کچھ اتفاق ایسے ہوتے ہیں کہ شائقین فوراً ’’نشانیاں‘‘ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کی بنیاد پر پیشن گوئیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔
اب کی بار جو پیشن گوئی زبان زد عام ہے۔وہ ہے آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ سے جلد آؤٹ ہونا اورپاکستان کا ٹائٹل جیتنا۔
سوشل میڈیا پر آج کل یہی بات گردش کر رہی ہے کہ جب بھی آسٹریلیا ورلڈ کپ سے جلدی باہر ہوا، پاکستان نے ٹائٹل جیتا ہے۔
1992 میں پاکستان نےانگلینڈکو 22رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔لیکن اس ٹورنامنٹ میں بھی آسٹریلیا پہلے آؤٹ ہوچکاتھا۔
2009 کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب پاکستان نے ٹائٹل جیتا۔اور آسٹریلیا اس ایونٹ سے بھی پہلے ہی باہر ہو گیاتھا۔
اسی طرح 2017 میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں مشکلات کے بعد زبردست کم بیک کیا اور سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی بھارت کے خلاف جیتا۔ آسٹریلیا یہاں بھی جلد باہر ہو گیا تھا ۔
تو کیا اس بار بھی وہی کہانی دہرائی جائے گی؟ کیا 2026 میں بھی پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا؟
اس بار بھی آسٹریلیا جلد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔اور پاکستان چار میں سے تین میچ جیت چکا ہے۔
تاریخ میں کچھ خوبصورت اتفاق ضرور ملتے ہیں۔لیکن ہمارا ماننا ہے کہ مگر ہر ٹورنامنٹ نئی کہانی لکھتا ہے۔پاکستان کے جیتنے کا دارومدار اس کی کارکردگی پر ہوگا، نہ کہ آسٹریلیا کی قسمت پر۔تو دیکھتےہیں اس بار کہانی کیا لکھی جاتی ہے۔

Leave a reply