ملکی معیشت مستحکم:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14سال میں پہلی بار سرپلس

ملکی معیشت مستحکم،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14سال میں پہلی بار سرپلس ہوگیا۔
ڈائریکٹرجنرل آئی ایم ایف جولی کوزیک نےواشنگٹن میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ آئی ایم ایف مشن 25فروری سےپاکستان کادورہ شروع کرےگا ،پاکستان کےساتھ دوسرےاورتیسرےجائزہ پروگرام پربات ہوگی،ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت پاکستان میں معاشی استحکام آیا۔
جولی کوزیک نےمزیدکہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کےباعث عالمی اداروں کاپاکستان پراعتمادبحال ہوا، پاکستان نے2025میں 14سال میں پہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا۔















