یواےای کانئی بندرگاہ بنانےکافیصلہ

0
3

یواے ای نےنئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ عرب امارات نے دبئی کی بندرگاہوں پر انحصار کم کرنے اور آبنائے ہرمز کے متبادل تجارتی راستے کی تیاری کے لیے مشرقی ساحلی ریاست فجیرہ میں نئی کثیرالمقاصد بندرگاہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی معروف بندرگاہی کمپنی ڈی پی ورلڈ اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔منصوبے کے تحت نہ صرف فجیرہ میں نئی بندرگاہ تعمیر کی جائے گی بلکہ موجودہ پورٹ آف فجیرہ میں ایک جدید کنٹینر ٹرمینل بھی قائم کیا جائے گا، تاکہ درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد دبئی کی جبل علی پورٹ پر انحصار کم کرنا اور ایسی متبادل بندرگاہ تیار کرنا ہے جہاں سے بحری تجارت آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر جاری رکھی جا سکے۔

Leave a reply