ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 04فیصداضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کار، رکشہ، ٹریکٹر اور موٹرسائیکلوں کی فروخت کاڈیٹا جاری کردیا۔
پاکستان کی کار انڈسٹری تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔ پاما رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2025،26 میں ایک لاکھ 55 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ مئی کے مقابلے جون میں پاکستان میں کاروں کی فروخت 13 فیصد بڑھکر 15 ہزار 378 یونٹس رہی۔گزشتہ مالی سال میں ٹرکوں اوربسوں کی فروخت 67 فیصد بڑھکر 7 ہزار 440 یونٹس تک پہنچ گئی ۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران جیپ اورپک اپ کی فروخت 41 فیصد اضافےسے 50 ہزار 814 یونٹس رہی۔ موٹر بائیکس اور رکشوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ 19 لاکھ 72 ہزار 77 موٹربائیکس اوررکشہ فروخت ہوئے۔
ماہرین کے مطابق مضبوط قوت خرید، بہتر آٹوفائنانسنگ اورنئے ماڈلز کی آمد نے گاڑیوں کی فروخت بڑھادی ۔















