سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی، پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5600 روپےسستا ہو کر424136 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کم ہو کر 363628 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 6289 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 56 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4017 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔















