آڈیولیک کیس:علی امین گنڈاپورپرفردجرم عائد

0
7

آڈیولیک کیس میں علی امین گنڈا پور اور شریک ملزم پرفردجرم عائدکردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نےعلی امین گنڈاپورکےخلاف آڈیولیک کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈاپوراپنےوکیل راجاظہورالحسن ایڈووکیٹ کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شریک ملزم اسدفاروق خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
آڈیولیک کیس میں علی امین گنڈاپوراورشریک ملزم اسدفاروق پرفردجرم عائدکردی گئی۔
جج نصرمن اللہ بلوچ نےعلی امین گنڈاپورسےاستفسارکیاکہ آپ توعدالت پیش ہی نہیں ہوتےرہے۔
علی امین گنڈاپورنےجواب میں کہاکہ سیکیورٹی صورتحال کےباعث عدالت پیش نہیں ہوسکے،میں توکال پرلائسنس کاپوچھ رہاتھا،میرےموبائل بھی چھاپوں کےدوران لےگئے۔
جج نصرمن اللہ بلوچ نےکہاکہ کیس میں پیش ہوں،صرف پراسیکیوشن کے کہنےپرسزانہیں ہوسکتی ،فردجرم ہی عائدنہیں ہوئی طویل عرصہ سےکیس چل رہاہے۔
علی امین گنڈاپورکےوکیل راجاظہورالحسن ایڈووکیٹ نےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی استدعا کی۔
وکیل راجاظہور نےکہاکہ ملزم عدالت میں پیش ہوجائےتوعدالت کےپاس اختیارہےکہ وہ وارنٹ منسوخ کرے۔

جج نصرمن اللہ بلوچ نےکہاکہ وارنٹ منسوخ کردیتےہیں مگرآئندہ احتیاط کریں اورعدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے علی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری معطل اوراشتہاری کی کارروائی ختم کردی ۔
علی امین گنڈاپور نےکہاکہ کرفیوہوتاہےراستےبندہوتےہیں جس کی وجہ سےپیش نہیں ہوپائے۔
عدالت نےکہاکہ آئندہ ایسی صورتحال ہوتوحاضری سےاستثناکی درخواست دےدیں۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply