میٹا کاواٹس ایپ گروپ چیٹس میں آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف

میٹا نےواٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل کردی،انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے گروپ چیٹس میں آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کوئی گروپ جوائن کرنے سے قبل کے اس کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ میں جب کوئی صارف کسی گروپ کو جوائن کرتا ہے، تو گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز نہیں ہوتے، جس کا مطلب ہے کہ کسی نئے فریق کا بزی گروپ میں شامل ہونا کافی الجھاؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔
اب جب کسی کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو دیگر ممبران اس کی شمولیت سے پہلے کے میسجز بھیج کر گفتگو علم میں لا سکتے ہیں، تاہم موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا اور گروپ میں شامل کسی فرد کو نئے شخص کو پرانے میسجز بھیجنے ہوں گے۔اس حوالے سے ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ آپشن آن یا آف کرسکتا ہے۔















