بھارت:طیارہ گرکرتباہ،7 افرادہلاک

0
6

بھارت میں ایئرایمبولینس گرکرتباہ ہوگئی،حادثےکےنتیجےمیں طیارےمیں سوارتمام7افرادہلاک ہوگئے۔
طیارہ ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں سماریہ کے قریب ایک گھنے جنگل میں گرا۔طیارے میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر، ایک نرس، ایک شدید زخمی مریض (سنجے کمار شاہ) اور ان کے دو رشتہ دار سوار تھے۔ مریض کو رانچی سے دہلی منتقل کیا جا رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ خراب موسم اور گرج چمک کے باعث پیش آیا۔ طیارے نے اڑان بھرنے کے 23 منٹ بعد ریڈار سے رابطہ کھو دیا تھا۔
بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر اور طیارہ حادثات کی تحقیقاتی بیورو نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

Leave a reply