ایران کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہے، تنازع کے حوالے سے جلد کچھ نہ کچھ ہو گا ،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران سے کوئی بات چیت نہیں کر رہا، تاہم تنازع کے حوالے سے جلد کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فوجی اور مالی اعتبار سے ایران کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ معاملہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد حل ہوگا، تاہم مستقبل میں کیا ہوتا ہے، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔















