پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ،سلمان اکرم راجه

0
5

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ قائدِ حزبِ اختلاف ہیں، جبکہ لانگ مارچ کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا ہے، جبکہ ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ پیش کیا گیا اور جان بوجھ کر مذاکرات کو ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

Leave a reply