حکومت کاپنجاب کےتمام بوسیدہ سکولزخالی کرنےکاحکم

0
6

حکومت نےپنجاب کےتمام بوسیدہ اورجزوی خطرناک سکولزکی عمارتیں خالی کرنےکاحکم دےدیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےتمام ضلعی اتھارٹیزکوہدایات جاری کردیں۔جس میں تمام بوسیدہ اور جزوی خطرناک سکولزکی عمارتوں کوسیل کرنےکاحکم دیاگیا۔
مراسلہ کےمطابق کسی بھی صورت طلباکوخطرناک عمارتوں میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالبعلم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکےگانہ پڑھ سکےگا۔
مراسلہ میں کہاگیاکہ خطرناک اورجزوی خطرناک سرکاری سکولزکی بلڈنگزپرسائن بورڈآویزاں کئے جائیں،کسی ناخوشگوارواقعہ کی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اورہیڈٹیچرپرآئےگی۔

Leave a reply