پاکستان کےوزیراعظم اورفیلڈمارشل کی بہت عزت کرتاہوں،ٹرمپ

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت کا بہت احترام کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ زمینی راستے کھولنے سے متعلق سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے صحافی سے اس کی قومیت کے بارے میں بھی دریافت کیا، جس پر صحافی نے بتایا کہ وہ امریکی ہے۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان، اس کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتے ہیں۔امریکی صدر کے اس بیان کو خطے میں جاری سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply