انسٹا گرام میں 90 منٹ کی ویڈیوز کے فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی

انسٹا گرام میں 90 منٹ کی ویڈیوز کے فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی
انسٹا گرام نے فوٹو شیئرنگ ایپ کو یوٹیوب جیسا بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔انسٹاگرام نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو ٹکر دینے کی کوششوں کے تحت 90 منٹ تک طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔
میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ نے اس نئے فارمیٹ کا نام Features (فیچرز) رکھا ہے، جس کے تحت منتخب کریئیٹرز 90 منٹ تک طویل افقی (Horizontal) ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اور نائب صدر برائے پروڈکٹ ٹیسا لیونز نے 26 اکتوبر 2026 کو ایک ویڈیو کے ذریعے اس نئے فارمیٹ کا اعلان کیا۔















