اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہاؤس جانے کیلئے تیار ہیں، ترجمان

0
6

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔
اپنے بیان میں ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کو حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے بنیادی نکات تک کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کو بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللّٰہ اور طارق فضل چوہدری سے بات کر لینا چاہیے تھی۔
عطا تارڑ کو اعظم نذیر تارڑ سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ حقیقت کیا ہے، ان افراد سے پوچھ کر جان لینا چاہیے تھا کہ کون پیچھے ہٹا ہے۔

Leave a reply