
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) پشاور نے ضلع شانگلہ میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی آن لائن لون ایپس (Loan Apps) چلانے اور شہریوں کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد لیپ ٹاپس، موبائل فونز، ہزاروں شہریوں کا حساس ڈیٹا اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں وہ شہریوں کو ہراس*اں کرنے اور دھمکی آمیز کالز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
حکام نے ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔















