
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد بعض لوگ پارٹی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے کا موقع تلاش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے کے لیے مجاز چیئرمین کے دستخط ضروری ہیں۔ پی ٹی آئی آج تک اکبر ایس بابر کو بھی پارٹی سے نہیں نکال سکی۔ اگر کسی رکن کو پارٹی سے نکالا جاتا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نیا تنازع کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی نظم و ضبط پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔















