مکہ دفاعی اتحاد میں شام کی ممکنہ شمولیت،شامی وزیر خارجہ نے تصدیق کردی

0
5

شام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان قائم مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر غور شروع کردیا ہے۔
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ دمشق اس دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شامی وزیر خارجہ نے بحرین میں منعقدہ ’مناما ڈائیلاگ کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ شام میں دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت قائم ہوئی تھی، جسے سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کو یمن کے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے اور وہ خطے میں اپنے دفاع کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ میں دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Leave a reply