فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد انگلش ٹیم کی لاہور میں پیڈل ٹینس سے لطف اندوزی

0
10

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد لاہور میں (Padel Tennis) کھیل کر اپنا وقت گزارا۔
ہیری بروک کی قیادت میں مہمان ٹیم اگرچہ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف اپنے آخری میچ میں بین ڈکٹ کے شاندار 167 رنز کی بدولت 55 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی، لیکن اس سے قبل سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بڑی جیت نے انگلش ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔
ٹورنامنٹ سے اخراج کے بعد کھلاڑیوں نے ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور خود کو تروتازہ کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور کے نئے پاڈل کورٹس کا رخ کیا، جہاں انہوں نے اس کھیل کا خوب لطف اٹھایا۔

Leave a reply