پی آئی اے نجکاری ، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

0
4

پی آئی اے نجکاری ، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے اورمعاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کروا دی گئی۔
‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز خرید لیے۔
ترجمان پی آئی اے کنسورشیم کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے مزید 25 فیصد شیئرز کے لیے رقم جمع کروا دی، معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کروا دی گئی۔
عارف حبیب کنسورشیم کے پاس پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز کی خریداری کا آپشن موجود تھا اور انہوں نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی خریدے ہوئے ہیں جبکہ عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے مئی میں پی آئی اے کا کنٹرول سنبھالنے کی توقع ہے۔

Leave a reply