کم بارشیں: پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشیرز پھٹنے کا خدشہ

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشیرز پھٹنے کاخدشہ،ملک میں کم بارشیں اور فروری میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں گلوف( GLOF )کا خطرہ بڑھ گیا۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیر پگھلنے میں تیزی آنے لگی، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی پاکستان میں موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہوئی، فروری کے پہلے 2عشروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گلگت، غذر ہنزہ، پونجی، چلاس اور استور میں گلیشیر پگھلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے فروری تا اپریل مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیرز تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔ کم برفباری اور زیادہ درجہ حرارت، گلوف کا خطرہ بڑھ گیا، گلگت، ہنزہ، چلاس اور استور حساس علاقوں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہے، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔















