حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی لیوی بڑھادی

وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں بڑااضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 97 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 105 روپے 37 پیسے ہو گئی۔پیٹرول پر عوام سے ٹیکسز اور مارجنز کی مجموعی شرح 130 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر 78 روپے 8 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جا رہے ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کاربن سپورٹ لیوی بھی عائد ہے۔پیٹرول پر 5 روپے 85 پیسے فی لیٹر فریٹ مارجن وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، جبکہ فریٹ مارجن 3 روپے 83 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کےتیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیا،جس کےبعدمٹی کےتیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔















