سولر پاور لیپ ٹاپ متعارف ، جسے صارفین پانی میں بھی ڈبو سکتے ہیں

سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت، سولر پاور لیپ ٹاپ ، جسے صارفین پانی میں بھی ڈبو سکتے ہیں۔
چینی کمپنی نے انوکھا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا، جو پانی کے اندر بھی کام کرسکتا ہے۔اوکی ٹیل نامی کمپنی کا آر جی 14 پی لیپ ٹاپ بظاہر کسی روایتی دفتر کی بجائے میدان جنگ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اس لیپ ٹاپ کے اندر 14 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پراسیسر موجود ہے، جس کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج دی گئی ہے، جس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ ڈیٹا پراسیسنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور ڈائیگناسٹک میں یہ لیپ ٹاپ ڈیسک ٹاپ جتنا بہتر ہے،مگر اس کی خاص بات پرفارمنس نہیں ،بلکہ اس کی مضبوطی ہے۔یہ آئی پی 68 اور آئی پی 69K سرٹیفائی ہے ،جس کا مطلب ہے کہ گرد، پانی اور پانی کے دباؤ کو برداشت کرسکتا ہے۔اس کا وزن 3.7 کلوگرام ہے اور کافی پتلا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ کو آپ پانی میں ڈبو دیں تو بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔لیپ ٹاپ کے اندر 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ 5200 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، یعنی ڈوئل بیٹری لیپ ٹاپ ہے۔لیپ ٹاپ میں سولر چارجنگ کا فیچر موجود ہے اور اس کیلئے ڈیوائس کے اوپر سولر پینل کو دیا گیا ہے، تاکہ سورج کی روشنی میں وہ چارج ہوسکے۔
البتہ سورج میں چارج کرنے پر 6 گھنٹوں میں 50 فیصد بیٹری چارج ہوگی۔14.1 انچ کے ڈسپلے والے لیپ ٹاپ میں 180 ڈگری میگنیٹک پرائیویسی کیمرا موجود ہے۔















