ایران جنگ کا11واں روز،پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی 85پروازیں منسوخ

0
6

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کےباعث آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ایران جنگ کا 11 واں روزہےپاکستان سےمشرق وسطیٰ کی پروازیں مسلسل منسوخ ہورہی ہیں،،جنگی صور تحال کےباعث آج پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی 85پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ مزید65پروازوں کےمنسوخ ہونےکاخدشہ ہے۔
شہرقائدکراچی سےاماراتی ریاستوں دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 10 مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کشیدہ صورتحال کےباعث لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 10 کا آپریشن متوقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 11 پروازوں کی روانگی کا امکان ہے۔
امریکا،اسرائیل کےایران پرحملےسےلیکراب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 ہو گئی ہے۔

Leave a reply