کیااے آئی چیٹ بوٹس صارفین کی ایک سی سوچ بنا رہے ہیں؟

0
11

اے آئی چیٹ بوٹس صارفین کی ایک سی سوچ بنا رہے ہیں،تازہ ترین تحقیق کے نتائج نے ماہرین سمیت سب کو چونکا دیا۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل Trends in Cognitive Sciences میں شائع ہوئے ہیں۔انسانوں کو دیگر جانداروں سے جو چیز منفرد بناتی ہے، وہ سوچنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے،مگرتازہ ترین تحقیق کے مطابق لارج لینگوئج ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی انسانوں کی اس انفرادیت کے خاتمے کا باعث بن سکتے ہیں اور انسانوں کو یکساں انداز سے سوچنے اور رابطے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
سائنسدانوں اور ماہرین نفسیات کی اس تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد گنتی کے چند آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال کر رہے ہیں ، جو انسانی ذہنوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اے آئی ٹولز کے استعمال سے انسان منفرد یا انفرادی انداز سے سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں اور حیران کن طور پر لوگوں میں ایک جیسی ذہنیت یا خیالات عام ہوتے جا رہے ہیں۔
محققین کے مطابق لوگوں کی تحریر، دلائل اور خیالات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور انسانوں کی اہم ترین ذہنی صلاحیت ہے،مگراب اس میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہے ۔
محققین کے مطابق اے آئی ماڈلز صارفین کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کا حتمی راستہ فراہم کرتے ہیں اور جب ان کے سامنے حتمی رائے موجود ہو تو وہی چیزاُن کی رائے یا خیالات کا حصہ بن جاتی ہے، اس طرح چند اے آئی سسٹمز دنیا بھر میں کروڑوں افراد کےخیالات کو یکساں بنا رہے ہیں۔

Leave a reply