مولانافضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطرمنائیں گے

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطرمنائیں گے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے آبائی علاقے عبدالخیل، ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطر منائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سعودی عرب میں عید ادا کریں گے، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی بنوں میں عید منائیں گے۔ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عیدالفطر منائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مولانا امجد خان لاہور، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا سعود افضل ہالیجوی سکھر میں عید منائیں گے۔ اسی طرح ملک سکندر ایڈووکیٹ کوئٹہ، مولانا فضل علی حقانی صوابی اور خواجہ خلیل احمد میانوالی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ مولانا صلاح الدین ایوبی چمن، مولانا غلام قادر حب چوکی جبکہ عبدالرزاق عابد لاکھو قمبر شہداد کوٹ میں عید منائیں گے۔















