منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کیساتھ حصہ لیں،صدر فیفا

0
103

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینونےکہاہےکہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کیساتھ حصہ لیں۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینونےجنگ سے متاثرہ افرادکےساتھ ہمدردی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا مگر فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
گیانی انفینٹینو نے مزیدکہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔
واضح رہےکہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سےایران نےاپنےتمام میچز امریکاسے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس کوفیفانےمستردکردیاتھا۔
خیال رہےکہ فیفاورلڈکپ رواں سال11جون سے19جولائی تک امریکا،میکسیکواورکینیڈامیں کھیلاجائےگا۔

Leave a reply