وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی پرتبادلہ خیال

0
15

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطےکی سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پرجاری پیغام میں بتایاکہ عیدالفطرکی مناسبت سےسعودی ولی عہد کے ساتھ نیک تمناؤں کا تبادلہ بھی کیا۔
شہباز شریف نے گفتگو کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان اور سعودی عوام کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پرشہبازشریف نے سعودی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے کشیدگی میں کمی، فوری جنگ بندی اور امت مسلمہ میں اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

Leave a reply