بنگلہ دیش:مسافربس دریامیں گرنےسے24افرادزندگی کی بازی ہارگئے

بنگلہ دیش میں مسافروں سےبھری بس دریائےپدمامیں گرنےسے24افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام پیش آنے والے بس حادثے میں اب تک 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مقامی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شام تقریباً 5 بجے مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہوگئی جب اسے فیری میں سوار کیا جارہا تھا۔ اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جاگری۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے کچھ کو بچا لیا گیا جبکہ 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں اور ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔















