پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کاشکار: انڈیکس 3حدیں گر گیا

0
10

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےباعث کاروباری ہفتےکےپہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی کارجحان،ہنڈرڈ انڈیکس 3حدیں گر گیا۔
کاروباری ہفتےکےپہلےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال اور ایران پر حملے کی خبروں نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے باعث مارکیٹ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھاجارہاہے،انڈیکس میں3575پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈرڈ انڈیکس تین حدیں گنوا بیٹھا۔انڈیکس 1لاکھ48ہزار132پر دیکھا گیا۔جمعہ کومارکیٹ151,707پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازعہ عالمی اور مقامی مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

Leave a reply