موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی : پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0
9

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔مغربی ہواؤں کے باعث یکم سے 4 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی گئی، جس کے مطابق شہر قائدکراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں رات گئے بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتاہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ملتان، اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a reply