حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا

مہنگائی کےمارےعوام کی مشکلات میں اضافہ،وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعدایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہو گیا ہے، اور 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 923 روپے 71 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے تحت یہ سلنڈر 3588 روپے 59 پیسے میں دستیاب ہوگا۔















