طلبہ کی موجیں ختم، تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

0
9

طلبہ کی موجیں ختم ہوگی،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارےآج سےکھل گئے۔
خطےمیں جنگ کےباعث توانائی بحران سےبچنےکےلئےحکومت نےتعلیمی ادارےبندکرکےآن لائن کلاسزکاآغازکیاتھا۔جس کےبعدآج سے تمام تعلیمی ادارےکھل گئے ہیں۔
اس حوالے سے مختلف صوبوں کے تعلیمی اداروں کے لیے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں، جبکہ کئی اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آج سے صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں اور اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول جاری رہے گا۔
وزیر تعلیم کے مطابق سکولوں اور کالجوں میں ہفتے میں پانچ دن کلاسز منعقد ہوں گی تاکہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو مشترکہ کوششوں سے دور کرنا ہوگا، جبکہ تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے پالیسیوں پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

Leave a reply