معاہدہ ہویانہ ہو،امریکاایران سےدوتین ہفتوں میں نکل جائےگا،ٹرمپ

0
11

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ معاہدہ ہویانہ ہو،امریکاایران سےدوتین ہفتوں میں نکل جائےگا۔
اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی کا واحد مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، اور ان کے مطابق یہ مقصد تقریباً حاصل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا، ہمارا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، ممکن ہے دو ہفتوں یا اس سے کچھ زیادہ وقت میں یہ ختم ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم اس سے پہلے کسی معاہدے کا امکان بھی موجود ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایران معاہدہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت ایران سے نکلے گا جب اسے یقین ہو جائے گا کہ ایرانی حکومت کئی سال تک جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہی۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران سے انخلا کا کسی ممکنہ معاہدے سے براہِ راست تعلق نہیں ہے۔

Leave a reply