مسیحی بہن بھائیوں کا دل سے مشکور ہوں ہر موقع پر ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں،عطا تارڑ

0
5

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حلقے میں ایسٹرکا دن اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے حلقے میں واقع مختلف چرچز کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے، مسیحی برادری کے افراد نے جس محبت اور عزت کے ساتھ ان کا استقبال کیا، اس پر وہ تہِ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave a reply