فیس بک میں نئی تبدیلی جومکمل طور پر بدل دے گی

0
8

فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اب یہ مکمل طور پر بدلنے والا ہے۔
میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سروس کے استعمال کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گی۔
درحقیقت میٹا کی جانب سے فیس بک کو براہ راست ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس کے مقابلے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک کے نئے ری ڈیزائن انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے روایتی ٹیکسٹ اور فوٹو پوسٹس کی بجائے ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔

Leave a reply