
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 184 ڈالر فی اونس ہوگئی۔















